Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ ،سعودی عرب کا دوسرا نمبر 

مشرق وسطیٰ میں 40فیصد مسافروں نے 2018ءکے دوران آن لائن بکنگ کرائی۔
سعودی کمپنی امادیوس نے دعوی کیاہے کہ سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ اور مختلف سہولتوں کی فراہمی میں پوری دنیا میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔سعودی عرب آن لائن ٹورازم پر سالانہ 50ارب ریال خرچ کررہا ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق امادیوس کمپنی آن لائن بکنگ میں عالمی سطح پر اپنا نام پیدا کئے ہوئے ہے۔ یہ عالمی سیر و سیاحت کے شعبے میں ترقی یافتہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار بکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔ ریاض شہر اسمارٹ فون کے ذریعے ہوٹلوںمیں رہائش اورٹرانسپورٹ بکنگ میں پہلے نمبر پر ہے،جو32 فیصد ہے۔جدہ 31فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تقریباً 40فیصد مسافروں نے 2018ءکے دوران آن لائن بکنگ کرائی۔

سیاحوں نے 2018ءکے دوران  آن لائن بکنگ پر 300ارب ریال خرچ کئے۔

امادیوس کے مطابق سیاحوں نے 2018ءکے دوران مشرق وسطیٰ کی سطح پر آن لائن بکنگ پر 300ارب ریال خرچ کئے۔ یہ رقم ڈالر میں 78ارب بنتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے باشندے آن لائن بکنگ میں پہلے نمبر پر رہے جنہوں نے آن لائن بکنگ پر 150ارب ریال خرچ کئے۔ یہ رقم ڈالر میں 38.22ارب ڈالر بنتی ہے۔ یہ کل خرچ کا 49فیصد ہے۔سعودیوں نے 50ارب ریال خرچ کرکے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔انکا تناسب20فیصد سے زیادہ رہا۔تیسرے نمبر پر مصرآیا ہے جسکا تناسب 5فیصد ہے۔
بعض جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں آن لائن بکنگ کی شرح مزید بڑھے گی۔ توقعات یہ ہیں کہ سالانہ شرح نمو 2022ءتک 14فیصد تک پہنچ جائے گی۔
جائزوںمیں یہ بھی بتایا گیا کہ 2018ءکے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے 33فیصدبکنگ ہوئی ۔ روایتی طریقوں سے 67فیصد بکنگ کرائی گئی۔اب بھی بکنگ کا روایتی طریقہ آن لائن بکنگ پر حاوی ہے۔

شیئر: