Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ متاثر کن شخصیت ایوارڈ کے لیے نامزد

عالیہ بھٹ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی واحد انڈین شخصیت ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کوایشیا کی سب سے زیادہ متاثر کن شخصیت کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
چھبیس سالہ اداکارہ کے فلمی کیرئیر میں ایسے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا فخر کی بات ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایوارڈ کے لیے عالیہ بھٹ کا ایشیا کے معروف اداکاروں کے ساتھ مقابلہ ہو گا جس میں مشہور تھائی اداکارہ پرایا لندبرج کے علاوہ جنوبی کوریا سے گلوکار بھی شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ انڈیا سے نامزد ہونے والی واحد شخصیت ہیں۔
متاثر کن شخصیت کا ایوارڈ پیپلز چوائس 2019 کے تحت دیا جا رہا ہے جس کے لیے آن لائن پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جبکہ ایوارڈ جیتنے ولی شخصیت کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔
اب تک پیپلز چوئس ایوارڈ جیتنے والی واحد انڈین شخصیت بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ہیں۔ 37 سالہ پرینکا چوپڑا نے 2016 میں شروع ہونے والی ٹی وی سیریز میں پسندیدہ اداکارہ اور 2017 میں پسندیدہ ڈرامائی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔ 
عالیہ بھٹ کی حالیہ فلم کلنک کے علاوہ تمام فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی حالیہ فلم کلنک میں ان کے ساتھ بالی وڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

عالیہ بھٹ نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سٹوڈنٹ آف دا یَر‘ سے کیا تھا۔
 2018 میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو فلم ’راضی‘ میں بے حد سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فلم ’ہائی وے‘، ’ٹو سٹیٹس‘، ’گلی بوائے‘، ’ڈیئر زندگی‘ اور ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی عالیہ بھٹ نے بہترین اداکاری کی۔
زویا اخطر کی فلم گلی بوائے میں عالیہ بھٹ نے مرکزی اداکار کے بجائے سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔
آئندہ دنوں میں عالیہ بھٹ کی فلم ’برہما سترا‘ متوقع ہے جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔
پوجا بھٹ کی فلم ’سڑک‘ کا دوسرا حصہ بھی آرہا ہے جس کی شوٹنگ ابھی جارہی ہے۔ اس فلم کو ان کے والد مہیش بھٹ ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور عالیہ بھٹ بھی اس والے حصے میں نظر آئیں گی۔ 
اپنے والد کے ساتھ کام کرنے پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا ’گھر والوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔‘
انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک مختلف اور مشکل کردار ہے اور جس کے لیے انہیں زیادہ کوشش کرنی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں گھبرائی ہوئی تھیں لیکن اب انہیں مزہ آرہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کے لیے بہت زیادہ خوش ہیں۔

شیئر: