انڈین ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار الینا رائے کے ویسے تو سوشل میڈیا پر کافی مداح ہیں لیکن آج کل ٹوئٹر پر ان کے بارے میں کسی اور وجہ سے بھی باتیں ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے الینا رائے کی کترینہ کیف سے شکل وصورت میں مماثلت پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئٹر پرشیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔
لیکن الینا رائے کے خیال میں ان کی کترینہ کیف سے مماثلت غلط ہے اور ان کے گھر والوں اور نہ ہی قریبی دوستوں نے کبھی نشاندہی کی۔
الینا رائے نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے ماڈلز یا اداکاروں کو معروف چہروں سے ملا کر ان کو اپنی حقیقی شناخت سے جدا کیا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں اپنا مقام پیدا کرنے کی امید کرتی ہیں تاکہ ان کو اپنی شناخت سے پہچانا جائے۔
رائے کے انسٹاگرام پر 30 ہزار سے زیادہ فولوارز ہیں اور ٹک ٹاک پر بھی وہ کافی نامور چہرہ ہیں۔
ٹوئٹر صارف نور سحر نے دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الینا رائے کے روپ میں کترینہ کیف کی ہم شکل مل گئیں اور ٹک ٹاک سلیبرٹی انٹر نیٹ پر چھا گئی ہیں۔
Katrina Kaif's doppelganger has been discovered in the form of Alina Rai and she has taken over the internet@KatrinaKaif4u @katrinakaif @KatrinaKaifFB pic.twitter.com/JwK5uhNvOv
— Noor.e.Sahar (@NooreSa75126034) September 18, 2019
رائے نے کترینہ کیف کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ نے خود کو بالی وڈ میں بطور ایک ’سٹار‘ منوایا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے رائے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرط لگا کر کہہ سکتے ہیں کہ دونوں شخصیات میں کوئی فرق نہیں۔
Viral Video !!!
Katrina Kaif's Duplicate Alina Rai Video Got Viral
We Bet !! You won't be able to find the difference between both#KatrinaKaif #AlinaRai #Bollywood #Trending@KatrinaKaifFB @KatrinaKaifKaty @katrinakaif_6 @KatrinaKaifCafe @KatrinaKaif_INA https://t.co/Q5tQxDQ3Pw— Gabruu.com (@GabruuOfficial) August 30, 2019
شکل کے علاوہ کترینہ کیف کی طرح رائے بھی لندن میں رہتی رہی ہیں اور ان کا تعلق انڈیا کی ریاست گجرات سے ہے۔
رائے ایک سال قبل 2018 میں انڈیا منتقل ہوئی تھیں جہاں وہ ماڈلنگ اور بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانہ چاہتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ لندن میں ماڈلنگ کرتی رہی ہیں۔
अभिनेत्री कॅटरिना कैफची कार्बन कॉपी चर्चेत, 'भाईजान' सलमानची काय असेल प्रतिक्रिया ?#Policenama @Policenama1 @Bollyhungama https://t.co/A2um6eWcKb
— Policenama (@Policenama1) September 18, 2019
ڈاکٹر نامی صارف نے کہا کہ الینا رائے، کترینہ کیف کی جڑواں ہیں اور اس پر ان کے مداح بالکل پرسکون نہیں رہ سکتے۔
Katrina Kaif's Doppelganger Alina Rai is Her Exact Twin and Fans Cannot Keep Calm - News18 https://t.co/8CN6m3FW4i
— Doctr (@doctr_pro) September 18, 2019
رائے نے بتایا کہ جلد ان کی پہلی فلم ’لکھنو جنکشن‘ منظر عام پر آنے والی ہے۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں