Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائنسدان کے اکاؤنٹ سے 30 لاکھ غائب

اسلام آباد:  خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی کے بینک اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے غائب کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یوسف خلجی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بڑا بینک فراڈ ہوا ہے اور ان کے پنشن اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روے نکلوا لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے 25 اور 26 اکتوبر کو 30 لاکھ کی رقم نکلوائی گئی۔ جس کا انہیں علم بھی نہیں کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔
ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میری  زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے اور سڑک پر آ چکا ہوں۔  چیف جسٹس میری حق حلال کی کمائی واپس دلوائیں۔

مزید پڑھیں:- - - - -انجیو پلاسٹی کے بعد چیف جسٹس کی طبیعت بہتر، اسپتال سے فارغ

شیئر: