Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے قومی دن کی شاندار تقریب

اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وزرا، سیاسی اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔  
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہت فروغ حاصل ہوا ہے۔ دو طرفہ وفود کا تبادلہ بھی بڑھا ہے۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے۔ ’وژن 2030 کے مطابق سعودی عرب مستقبل میں مزید ترقی حاصل کرے گا۔‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید بڑھیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سعودی قومی دن کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ ظفر الحق اور احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور اور مسلح افواج کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں غیر ملکی افراد اور علما کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: