Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں بارشوں سے 113 افراد ہلاک

بارشوں کی وجہ سے مقامی افراد کی معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے (فوٹو:اے ایف پی)
انڈیا کی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں موسلادھار بارشوں سے کم از کم 113 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان بارشوں کی وجہ سے نہ صرف ہسپتالوں کے وارڈز پانی سے بھرے ہوئے ہیں بلکہ جیلوں میں پانی داخل ہونے کے باعث قیدیوں کو بھی نکالا گیا۔
انڈیا میں مون سون کا سیزن جو جون میں شروع ہوتا ہے، عمومی طور پر یہ دوبارہ سے ستمبر کے آغاز میں شروع ہو جاتا ہے۔ اسی لیے ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہین جس سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

پٹنہ کے رہائشی بارشوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ فوٹو: روئٹرز

انڈیا کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق  گذشتہ جمعے سے اتر پردیش کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 93 افراد جبکہ پیر کو بہار میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس افسر سنتوش ورما کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے سے جیل حکام نے 900 قیدی مشرقی بالیا ضلعے سے منتقل کیے۔
بہار کا دارالحکومت پٹنہ، جس کی آبادی 20 لاکھ کے قریب ہے، حالیہ بارشوں سے سخت متاثر ہوا ہے۔ سیلاب کا پانی گلیوں، گھروں، دکانوں اور بڑے ہسپتالوں کے وارڈز میں داخل ہوا اور کہیں پر کشتیوں کے ذریعے مقامی افراد کو نکالا گیا۔

بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ (فوٹو:روئٹرز)

انڈیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بہار اور اترپردیش میں رواں ہفتے بارشوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں گذشتہ چھ برسوں میں پہلی دفعہ اوسط سے اوپر تھیں۔

شیئر: