Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 روسی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظور ی دی تھی ۔فوٹو ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سی ای او کیرل ڈیمتروف کو سعودی عرب اور روسی فیڈریشن کے مابین تعاون میں اضافے کی کوششوں پر کنگ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی سرمایہ کاری فنڈ کے سی ای او کو دوسرے درجے کا کنگ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظور ی دی تھی ۔
 اس موقع پر دوطرفہ دوست ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر سرمایہ کاری اور دیگر معاملات زیر بحث آئے۔
 تقریب میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان،وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

شیئر: