Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے گرفتار ملزم کی پیشی

قندیل بلوچ کو بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 ء کو قتل کردیا تھا ( فوٹو: اے ایف پی )
پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور اس کے بھائی عارف کو  ملتان منتقل کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
 واضح رہے کہ اشتہاری ملزم  عارف کوسعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم عارف کو پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملتان کی ماڈل کورٹ نے 2016 میں قتل کی گئی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے سناتے ہوئے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر)

فوزیہ امین عرف قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016ء کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔
عدالت نے مفتی عبدالقوی سمیت کیس کے دیگر ملزمان قندیل کے بھائی اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور محمد ظفر حسین کو بری کردیا تھا۔پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی اس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے ناراض تھا جس پر وہ قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔
 بعد ازاں پولیس نے قتل کی تحقیقات کے دوران ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: