Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیئر، رابطہ عالم اسلامی کے رہنما کی ملاقات

جہالت اور غربت سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو:ایس پی اے
 رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے جدہ میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ملاقات کی ہے۔ مذہبی رواداری کے فروغ ، جہالت اور غربت سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یار درہے کہ ٹونی بلیئرانسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج ٹونی بلیئر کے چیئرمین بھی ہیں۔ 
ملاقات کے دوران اقوام عالم میں مشترکہ انسانی اقدار اور مثبت تبدیلیوں کے فروغ کے لیے آگاہی بڑھانے،ثقافتی تعلقات کی مضبوطی،مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے مابین تہذیبی اور سماجی رابطوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹونی بلیئرانسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج مشاورت اور تحقیق کے لئے کام کرتا ہے۔ فوٹو: ایس پی اے

 ثقافتی اور تہذیبی مکا لمے کی حوصلہ افزائی اور دنیا بھر میں بیماری، غربت،ناخواندگی اور جہالت سے نمٹنے کے لئے پروگرام میں تیزی لانے سے متعلق امور پر زیر بحث آئے۔ 
عرب نیوز کے مطابق دنیا بھر کے لوگوں میں مشترکہ اقدار کے بارے میں شعور بیدار کرنے،مذہبی رواداری کو فروغ دینے، انتہا پسندی اور منافرت کے خلاف جنگ کے سلسلے میں تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی تبادلہ پروگرام میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تربیتی کورسز اور مواصلاتی پروگرام کے انعقاد، امن کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ ٹونی بلیئرانسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج، ایسے پروگرام، مشاورت اور تحقیق کے لئے کام کرتا ہے جو گڈ گورننس، ثقافتی اصلاحات، رواداری اور تہذیب کے فروغ کے ذریعے دنیا بھر میں قومی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔
 

شیئر: