Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ میں مطلوب خواتین کے خلاف مہم

مطلوب خواتین پر قتل، انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
یورپ میں پولیس نے مطلوب خواتین مجرموں کو پکڑنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’جرم کی کوئی جنس نہیں‘ کے عنوان سے یہ مہم ان خواتین کے خلاف شروع کی گئی ہے جن کے جرم کی نوعیت مردوں سے سرزرد ہوئے جرائم سے کچھ کم سنگین نہیں۔
جمعہ کو یورپین پولیس کی نئی ویب سائٹ پر 21 یورپین ممالک کو مطلوب مفرور مجرموں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

یہ مہم ان خواتین کے خلاف شروع کی گئی ہے جن کے جرم کی نوعیت مردوں سے سرزرد ہوئے جرائم سے کچھ کم سنگین نہیں۔ فوٹو:یوروپول ویب سائٹ

یورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپول کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، ’ ان مطلوب مجرموں میں سے 18 خواتین ہیں۔‘
’لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین عام طور پر ایسے جرائم نہیں کرسکتیں لیکن وہ ان جرائم کی مرتکب ہوتی ہیں اور یہ (جرائم) اسی نوعیت کے ہوتے ہیں جیسا کہ مردوں سے سرزرد ہوتے ہیں۔‘
ان مطلوب ملزموں پر قتل، انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔

’جتنے زیادہ لوگ مطلوب افراد کی تصاویر ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے، مجرم تک پہنچنا اتنا ہی آسان ہوگا‘۔ فوٹو:یوروپول ویب سائٹ

اس مہم میں پہلے تو مجرم کا چہرہ خوفناک نقاب کے پیچھے چھپا ہوتا ہے، ویب سائٹ پر آنے والا جیسے جیسے مجرم کے جرم کی کہانی پڑھتا ہے اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے۔
ٹائین ہولیووئیٹ نے بتایا، ’ویب سائٹ پر مجرم کی کہانی پڑھنے والا جیسے ہی آخری بار سکرول کرتا ہے تو مفرور مطلوب ملزم کا چہرہ سامنے آجاتا ہے اور یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ مرد ہے یا عورت۔‘
’اس منفرد مہم کا مقصد ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کرنا ہے، جتنے لوگ مطلوب افراد کی تصاویر ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے، مجرم تک پہنچنا اتنا ہی آسان ہوگا۔‘

جیسیکا ایڈوسمون نے جسم فروشی میں ملوث 60 خواتین کو بہتر مستقبل کا لالچ دے کرلیبیا سے فرانس سمگل کیا تھا۔ فوٹو:یوروپول ویب سائٹ

فرانس کو تلاش ہے جیسیکا ایڈوسمون نامی ایک نائجیرین شہری کی جو 2007 میں قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران فرار ہوگئی تھیں۔
انہوں نے جسم فروشی میں ملوث 60 خواتین کو بہتر مستقبل کا لالچ دے کرلیبیا سے فرانس سمگل کیا تھا۔
اس کے علاوہ ایک اور ملزم 31 سالہ دوداس جس کا تعلق ہنگریا سے ہے، منشیات کی سمگلنگ اور بچوں کے استحصال کے الزام میں مطلوب ہے۔ 
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: