مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز سے آلات چرانے والا پکڑا گیا
مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز سے آلات چرانے والا پکڑا گیا
اتوار 20 اکتوبر 2019 21:12
ملزم ریاض میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی باشندہ ہے فائل فوٹو
ریاض پولیس نے مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز سے الیکٹرانک آلات اور سازوسامان لاپتہ ہونے کی گتھی سلجھا لی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری کو دارالحکومت ریاض میں مواصلاتی کمپنیو ں کے ٹاور سے الیکٹرانک آلات اور سازوسامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ریاض پولیس کے ترجمان شاکر بن سلیمان التویجری نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ ملزم نے چوری کی 13وارداتوں کا اقرار کرلیا ہے۔ مسروقہ سامان کی قیمت کا ابتدائی تخمینہ ایک لاکھ 92 ہزار ریال سے زیادہ کا ہے۔
ریاض پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس ترجمان التویجری کے مطابق مواصلاتی کمپنیوں کی مسلسل رپورٹوں پر چوری کرنے والے کو پکڑنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ اس نے گاڑیوں کی بیٹریاں بھی چوری کی تھیں۔
ریاض پولیس نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ تمام لوگ امن و امان کے حوالے سے پرسکون رہیں۔ پولیس ایسے کسی بھی شخص کو جو بدامنی پھیلانے یا چوری چکاری کرکے خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کرے گا اس سے سختی سے نمٹے گی۔ کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں