عسیر ریجن کے سکولوں میں چینی زبان
پرائمری سکولوں کے طلبہ وطالبات کو سعودی ٹیچر چینی زبان سکھا رہے ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے جنوبی ریجن عسیر کے متعدد سکولوں میں طلبہ کو چینی زبان سکھائی جا رہی ہے۔ پرائمری سکولوں کے طلبہ وطالبات کو سعودی ٹیچر چینی زبان سکھا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریجن میں وزارت تعلیم کے سربراہ سعد الجونی نے چینی سکھانے والے سکولوں کا دورہ کرکے بچوں میں نئی زبان کی مہارت کا جائزہ لیا ہے۔
ولی عہد نے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں چینی زبان سکھانے کی ہدایت کی تھی (فوٹو: العربیہ)
واضح رہے کہ دورہ چین کے بعد ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں چینی زبان سکھانے کی ہدایت کی تھی۔
سعودی ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں میں چینی زبان کا اضافہ انتہائی مثبت ثابت ہوگا جس سے سعودی بچوں میں مختلف تہذیب سے واقفیت ہوگی۔
سکولوں میں چینی زبان کا اضافہ انتہائی مثبت ثابت ہوگا (فوٹو: العربیہ)
ماہرین نے کہا ہے کہ ’اس وقت سرکاری سکولوں میں صرف انگریزی زبان سکھائی جارہی ہے۔ چینی زبان کا اضافہ مستقبل کے معماروں کے لیے انتہائی ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور چین کے درمیان قدیم تجارتی تعلقات ہیں۔ علاوہ ازیں نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت کے لئے ضروری ہے کہ چینی زبان میں مہارت ہو‘۔
اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں