کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین نے سیامی بچوں کے آپریشن کی ہامی بھرلی ہے، فوٹو: العربیہ
لیبیا کے سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آپریشن 14 نومبر کو ہو گا۔ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی قیادت میں کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین نے آپریشن کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔
مقامی اخبار الریاض کے مطابق سعودی عرب میں سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے 48 واں آپریشن مسلسل 15 گھنٹے تک جاری رہے گا۔