Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے لیے اونچی ہیل نہیں

خواتین دوران ڈرائیونگ اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرتی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
دبئی کے الراشدیہ پولیس ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعید حمد بن سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ خواتین ڈرائیونگ کے دوران اونچی ایڑی کے جوتے استعمال نہ کریں۔ یہ جوتے ان کے لیے آزمائش کا باعث بن سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ نے اماراتی اخبار ’گلف نیوز‘ کے حوالے سے بتایا کہ بیشتر ٹریفک حادثات دو وجوہات سے ہورہے ہیں۔ ایک گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا اور دوسرا سبب ڈرائیونگ کے دوران اونچی ایڑی کے جوتوں کا استعمال ہے۔
اماراتی پولیس کے مطابق جو خواتین ڈرائیونگ کے دوران اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرتی ہیں وہ پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ عام جوتے کی ایڑی کے نچلے حصے اور ایکسیلیٹر یا بریک کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے۔ اس کی بدولت ڈرائیور کو اپنے پیروں کو حرکت دینے میں آسانی ہوتی ہے۔ ایکسیلیٹر یا بریک کو دبانے یا اس سے ہٹنے میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔

اونچی ایڑی کا جوتا بریک کے نچلے حصے  میں اٹک جاتا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

سعید سلیمان نے مزید کہا کہ خاتون ڈرائیور کو مناسب وقت پر گاڑی روکنے کے لیے بریک پر دباﺅ ڈالنے کے لیے پیر کوحرکت دینے میں آسانی رہتی ہے لیکن اگر اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرنے کی صورت میں بریک پر دباﺅ ڈالنے کے لیے انگلیوں کے کنارے استعمال کرنے پڑتے ہیں جن سے بریک پر مناسب دباﺅ نہیں پڑتا۔
دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ کبھی کبھار اونچی ایڑی کا جوتا بریک کے نچلے حصے یا گاڑی میں پڑے کارپٹ میں اٹک جاتا ہے جس سے ایکسیلیٹر اور بریک کے استعمال میں تاخیر اور دقت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: