Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی، مثالی ڈرائیوروں کو چالان میں رعایت 

اس امر کو خاص طور پردیکھا جائے گا کہ ڈرائیوروں کا سڑکوں پر رویہ کیسا ہوتا ہے۔فوٹو ۔ امارات ٹوڈے
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سال بھر قانون پر عمل کرنے والے مثالی ڈرائیوروں کو سابقہ چالان میں 100 فصد رعایت دی جائے گی۔

دبئی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے امارات ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے دوسرے مہینے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مثالی ڈرائیور کی مہم شروع کی گئی تھی۔

مہم کا مقصد ڈرائیوروں میں محفوظ ڈرائیونگ کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ہو اور معاشرے کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے خود کارسسٹم نصب ہیں. فوٹو: البیان

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز فروری 2019 سے کیا گیا تھا ۔
مہم کے دو مرحلے کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ تیسرے مرحلے  میں ایسے ڈرائیوروں کو رعایت دی جارہی ہے جنہوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی۔  ڈرائیوروں کوچالان پر مختلف رعایت دی جاے گی۔ چالان میں رعایت حاصل کرنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ ڈرائیور مہم کے آغاز سے کسی قسم کی ٹریفک خلاف ورزی نہ کی ہو۔ 
اطلاعات کے مطابق چالان میں رعایت خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق اور چالان کی رقم  اور سال بھر کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے دی جائے گی۔ دبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے مہم کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ ان سے استفادہ کر سکیں ۔
رعایتی مہم میں اس امر کو خاص طور پردیکھا جائے گا کہ ڈرائیوروں کا سڑکوں پر رویہ کیسا ہوتا ہے۔ امارات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے خود کارسسٹم نصب ہیں جہاں خلاف ورزی پرفوری چالان کیا جاتا ہے۔ چالان کی اطلاع گاڑی کے مالک کو براہ راست اس کے موبائل فون پر دی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ ڈرائیور جن کا تین ماہ کا ریکارڈ اچھا ہو گا انہیں چالان کی مجموعی رقم پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی، چھ  ماہ بہتر کارکردگی پر رعایت 50 فیصد اور نو  ماہ پر 75 فیصد جبکہ سال بھر بہتر کارکردگی کے حامل  ڈرائیوروں کو 100 فیصد رعایت دی جائے گی۔

شیئر: