سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی عدالتی اجازت کے بطد پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم اس دوران پاکستانی کرکٹرز کے ٹویٹس نے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر سوال اٹھانے پر جہاں ایک طرف ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کو تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کرنے پر سابق بیٹسمین محمد یوسف کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
محمد حفیظ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ بہت اچھی خبر‘ ہے۔
’ایک اعلیٰ طبی پینل نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں (نواز شریف) باہر جانے کی ضرورت ہے، تو ہماری عدلیہ نے یہ مان لیا ہے کہ پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی ہے؟ اس کا مطلب ہے ہم 20 کروڑ پاکستانی یہاں محفوظ نہیں ہیں؟ صرف پوچھ رہا ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر محمد حفیظ کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے ٹیسٹ کرکٹر کو یاد دلایا کہ انہوں نے خود بھی اپنا علاج بھی برطانیہ میں کروایا تھا۔ کئی صارفین نے ان کی اہلیہ کی وہ ٹویٹ بھی شیئر کی جس میں وہ محمد حفیظ کے ساتھ ہسپتال میں ہیں۔
محمد حفیظ نے رواں سال کے اوائل میں اپنے انگوٹھے کا آپریشن برطانیہ میں کروایا تھا۔
Thumb Surgery done by @mike_hayton , in shaa Allah @MHafeez22 will recover very soon Aameen pic.twitter.com/kE0gklRnWX
— Nazia Hafeez (@naziahafeez8) February 24, 2019
محمد حفیظ کے اس ٹویٹ پر سابق وزیر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے ردعمل ظاہر کیا۔
احسن اقبال نے لکھا ہے ’پروفیسر صاحب آپ ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ پاکستان اب تک ان ممالک میں شامل نہیں ہوا ہے جہاں ٹیکنالوجی کی اعلیٰ سہولیات ہوں۔ برطانیہ تک میں وہ سہولیات نہیں ہیں جو امریکہ میں ہیں اور برطانیہ کے بہت سے مریض علاج کے لیے امریکہ جاتے ہیں۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ برطانیہ ناکام ہوگیا ہے؟ ہمیں صحت سے متعلق مسائل کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے۔ ‘
Prof sb you are educated person. Pakistan isn’t yet a first world country where top R&D can be sustained. Even UK doesn’t have facilities that are in US & many patients from UK go to US for treatment. Does that mean UK has failed? We shouldn’t politicise health issues.@MHafeez22 https://t.co/XLmc7fT5Hg
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 17, 2019
سابق وزیراعظم کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیے جانے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری کا بیان بھی سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر محمد یوسف نے سابق وزیراعظم کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’میاں صاحب کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے عدالت کی طرف سے ان کو باہر علاج کی اجازت دینا اچھا فیصلہ ہے کیونکہ علاج انسان کا بنیادی حق ہے وہ جہاں سے بھی کرانا چاہے۔‘
میاں صاحب کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے عدالت کی طرف سے میاں صاحب کو باہر علاج کی اجازت دینا اچھا فیصلہ ہے کیونکہ علاج انسان کا بنیادی حق ہے وہ جہاں سے بھی کرانا چاہے۔
اللہ تعالی میاں صاحب سمیت تمام لوگوں کو جو بیمار ہیں انہیں صحت دے— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) November 16, 2019
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں محمد یوسف کا شکریہ ادا کریا۔
آمین! یوسف صاحب، میں اور ہمارا پورا خاندان آپ کی اور پوری قوم کی میاں صاحب کے لیے مخلصانہ دعاؤں پر بے حد شکرگزار ہے۔ جزاک اللہ خیر ! https://t.co/XWGjsHLwXe
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 16, 2019