Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 رمضان تک مسجد نبوی کے زائرین 14 ملین سے تجاوز کرگئے

’سلام پیش کرنے والے زائرین کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 143 ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوی کے زائرین کو یکم رمضان سے 15 رمضان المبارک تک فراہم کی گئی خدمات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی میں نمازیوں کی مجموعی تعداد 14 ملین سے تجاوز کر گئی جبکہ سلام پیش کرنے والے زائرین کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 143 ہے۔
مذکورہ عرصے کے دوران مردوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے دو لاکھ 23 ہزار 742 اجازت نامے جاری کئے گئے جبکہ خواتین کے لیےایک لاکھ 55 ہزار 630 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔
مسجد نبوی کے زائرین میں تقسیم کی گئی افطار کی تعداد 4.5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
 زمزم کے پانی کا استعمال 3650 ٹن تک پہنچاہے جبکہ 422 نمونوں کو جانچ اور تجزیے کے لیے لیا گیا ہے۔

شیئر: