Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر سکریچنگ کے باعث 4 افراد زخمی، دو گاڑیوں کو نقصان

’واقعے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ٹائر سکریچنگ کے باعث دو گاڑیوں کو ٹکر مارنے اور 4 افراد کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ الخفجی کمشنری میں ہوا ہے جہاں مذکورہ شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کی گاڑی ٹائر سکریچنگ کرتے ہوئے بے قابو ہوجاتی ہے، وہ دو کھڑی گاڑیوں سے ٹکر مارتے ہوئے انہیں نقصان پہنچاتا ہے اور 4 افراد کو زخمی کردیتا ہے‘۔
’واقعے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث شخص کے ساتھ تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: