امریکی صدر کے ڈاکٹروں نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا واشنگٹن میں غیر اعلانیہ طبی معائنہ کیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں صدر کے معالج ڈاکٹر سین کونلے نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو والٹر ریڈ کے نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ’طبی معائنے اور تجزیوں‘ کے لیے ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔
ڈاکٹر سین کے مطابق ’افواہیں درست نہیں، صدر ٹرمپ کو سینے میں تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کو کسی بیماری کی وجہ سے فوری طبی امداد دی گئی۔‘
صدر ٹرمپ کے ذاتی معالج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خاص طور پر ان کے دل یا اعصاب کے تجزیے قطعی طور پر نہیں کیے گئے۔‘
مزید پڑھیں
-
ٹرمپ کا مواخذہ، دوسرا مرحلہ براہ راست نشرNode ID: 442681
-
چین اور امریکہ کے ’تعمیری‘ مذاکراتNode ID: 443716
-
امریکہ، یونیورسٹی کے دو پروفیسرز کو کیوں گرفتار کیا گیا؟Node ID: 443946