Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، یونیورسٹی کے دو پروفیسرز کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں پروفیسرز کو 11 نومبر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا، فوٹو: این بی سی نیوز
امریکہ کے آرکنساس یونیورسٹی میں کیمسٹری کے دو پروفیسروں کو یونیورسٹی کی لیبارٹری میں منشیات (میتھ) بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی ٹی وی این بی سی نیوز کے مطابق گرفتار پروفیسرز 45 سالہ ڈاکٹر ٹیری باٹیمن اور 40 سالہ ڈاکٹر بریڈلی رولینڈ ہیں۔
کلارک کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق ہنڈریسن سٹیٹ یونیورسٹی آرکنساس کے دونوں پروفیسرز کو میتھ بنانے اور منشیات کے استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔

 

شیرف آفس نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں پروفیسرز کو آرکنساس یونیورسٹی کے پولیس چیف جھونی کیمپبل کی جانب سے شروع کی جانے والی انکوائری کا سامنا تھا، تاہم اس انکوائری کو شیرف آفس، آرکاڈیلفیا پولیس اور نارکوٹکس ٹاسک فورس نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں پروفیسرز کو 11 نومبر کو اس وقت چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا جب تین دن پہلے لیب سے کیمیکل کی بو آنے کی تحقیقات کی گئیں۔
یونیورسٹی کے مطابق ابتدائی تحقیق میں لیبارٹری میں بینزیل کلورائڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
خیال رہے کہ امریکہ میں ملاوٹ شدہ کوکین سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ کی حکومتی ایجنسیوں کے مطابق بینزیل کلورائیڈ منشیات (میتھ) بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
دونوں پروفیسرز کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں کلارک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر کی جانب سے ان پر باضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

شیئر: