Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی جیکٹ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ

ٹوئٹر صارفین نے آن لائن شاپس میں جیکٹ کا اسٹاک خرید لیا۔ فوٹو: واس
الدرعیہ سیزن کے تحت فارمولا ای ریس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ، چشمہ اور جوتے ٹوئٹر صارفین کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
سعودی نوجوانوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران آن لائن شابس سے ولی عہد کی جیکٹ پر ٹوٹ پڑے یہاں تک کہ اب مارکیٹ میں یہ دستیاب نہیں رہی۔

اپ ڈیٹڈ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شہزادہ محمد بن سلمان نے تقریب میں غیر روایتی طریقہ سے شرکت کرکے نوجوانوں کے دل موہ لیے۔ عام طور پر وہ سرکاری لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں مگر فارمولا ریس کی افتتاحی تقریب میں وہ جیکٹ پہن کر آئے تھے۔
ٹوئٹر صارفین نے ’ولی عہد کی جیکٹ‘ ہیچ ٹیگ جاری کیا جو دیکھتے دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین اس تلاش میں رہے کہ یہ جیکٹ کہاں سے ملے گی۔
آخر کار بعض صارفین نے کچھ آن لائن شاپس کے لنک جاری کیے جہاں وہی جیکٹ دستیاب تھی۔ پھر کیا تھا، لوگ جیکٹ خریدنے پر ٹوٹ پڑے۔ چند گھنٹے بعد تمام شاپس میں اسٹاک ختم ہوگیا۔
بعض ٹوئٹر صارفین ایسے بھی تھے جن کو آن لائن شاپس سے جیکٹ نہیں ملی تو انہوں نے امریکہ میں مقیم اپنے عزیزوں سے جیکٹ خرید نے کا مطالبہ کیا۔
جن خوش قسمت صارفین نے جیکٹ خریدی انہوں نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: