Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کو دنیا کا صحتمند شہر بنانے کی تیاریاں

مقدس شہر کو عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہونے کی امید ہے۔ فوٹو۔واس
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہونے کی امید ہے اور اسے دنیا کا صحتمند شہر بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں صحتمند شہروں کی سپریم سپر وائزری کمیٹی کی دعوت پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم 10 اور 11 دسمبر کو مدینہ کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف ادارے مدینہ منورہ کو یہ حیثیت دلانے کے لئے اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

ایسے ماحول سے  لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فوٹو۔واس

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحتمند شہر وہ ہے جو انسان کے لیے جسمانی اور معاشرتی ماحول کو مستقل طور پر بہتر بناتا ہے اور ایسے ماحول کے لیے وسائل کو وسعت دینا اہم ہے۔ مقدس شہر کو اس معیار پر کامیابی سے پورا اترنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہونے کی امید ہے۔
مختلف اداروں کے باہمی تعاون سے ایسے ماحول سے عام لوگوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور زندگی کے تمام پہلوﺅں کو فعال بنایا جا سکتا ہے۔

شہر میں طبی، صحت اور سماجی خدمات کی ترقی کی عکاسی ہوگی۔ فوٹو۔واس

مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کے ریکٹر اور سپریم سپروائزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز السرانی نے بتایا ہے کہ صحتمند شہر کے حوالے سے یہ صحتمند منصوبہ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
 
ڈاکٹر عبدالعزیز نے بتایا کہ اس منصوبے کے بعد شہر میں طبی، صحت اور سماجی خدمات کی ترقی کی عکاسی ہوگی۔ اس پروگرام کا مقصد صحت کو متاثر کرنے والے ماحولیاتی، معاشرتی اور معاشی پہلووں کی روک تھام کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہے۔

شیئر: