Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کا نیا سسٹم کیا؟

نئے ٹریفک سسٹم کی وڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، فوٹو: اخبار 24
سعودی حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے متحرک اورفکسڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
نئے نظام کو’Catso‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سسٹم عام گاڑی میں نصب ہوگا جس پر پر محکمہ ٹریفک کی کوئی علامت نہیں ہو گی۔
اخبار 24 کے مطابق نئے سسٹم کا آغاز جدہ سے کیا جا رہا ہے۔ 

 سسٹم عام گاڑی میں نصب ہوگا، محکمہ ٹریفک کی کوئی علامت نہیں ہوگی، فوٹو: اخبار 24

کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے منگل کو متحرک اورفکسڈ سسٹم ’Catso‘ متعارف کرایا۔ نئے سسٹم سے آراستہ گاڑی کی وڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
’Catso‘ سسٹم سڑک کے دونوں جانب چلنے والی گاڑیوں کی رفتار یکساں انداز میں ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ سسٹم اے آر ایکسرے سے آراستہ ہے۔
اس سسٹم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر طرح کی گاڑیوں کی انتہائی رفتار درج ہے۔ اگر کوئی ٹرک مقررہ رفتار سے زیادہ سے چلتا ہوا پایا گیا تو ایسی صورت میں یہ سسٹم اس کی خلاف ورزی ریکارڈ کر لے گا۔ 

ٹریفک حکام کے مطابق نئے سسٹم کی بدولت  ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی، فوٹو: اخبار 24

اس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی 30 سے 260 کلو میٹر فی گھنٹے تک کی رفتار نوٹ ہوسکتی ہے۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق نئے سسٹم کی بدولت شاہراہوں پر ٹریفک کی سلامتی کا معیار بلند ہو گا اور ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: