Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ اور کافی کی عالمی نمائش

عالمی نمائش سات دسمبر تک جاری رہے گی فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں چاکلیٹ اور کافی کی عالمی نمائش منگل کو شروع ہوگئی۔ جو سات دسمبر تک جاری رہے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی نمائش ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ نمائش مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔ اسے ایس سی اے کافی سوسائٹی کی منظوری اوریو ایف آئی انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے صنعت کی سرپرستی حاصل ہے۔

سالانہ 500 ملین ریال سے زیادہ کی چاکلیٹ استعمال کی جارہی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

 نمائش کا مقصد تیل کے ماسوا ذرائع کا فروغ اور کافی کی مارکیٹنگ ہے۔
نمائش میں چاکلیٹ اور کافی تیار کرنے والی 250 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں اور ممتاز ماہرین شریک ہیں۔ کافی اور چاکلیٹ تیار کرنے والے آلات اور جدید ترین مشینیں بھی نمائش میں پیش کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر کافی اور چاکلیٹ سے متعلق کئی ورکشاپس اور ٹریننگ کورس بھی ہورہے ہیں۔

 سعودی عرب میں سالانہ ایک ارب ریال سے زیادہ کی کافی  استعمال کی جارہی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

چاکلیٹ پر نقش کا فن، کافی اور چاکلیٹ تیار کرنے کے طور طریقے بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کافی اور چاکلیٹ استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں جی سی سی ممالک کی 40 فیصد مارکیٹ ہے۔
 سعودی عرب میں سالانہ ایک ارب ریال سے زیادہ کی کافی اور 500 ملین ریال سے زیادہ کی چاکلیٹ استعمال کی جارہی ہے۔
 

شیئر: