Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلف کپ فٹبال: سعودی ٹیم قطر کو شکست دے کر فائنل میں

سعودی کھلاڑی عبداللہ الحمدان نے پہلے ہاف میں گول کرکے جیت کو یقینی بنایا۔ فوٹو عاجل
سعودی فٹبال ٹیم گلف کپ کے لیے جمعرات کو دوحہ میں قطر کی فٹبال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔

گلف کپ فٹبال کا فائنل سعودی عرب اور بحرین کے درمیان ہوگا۔ فوٹو عاجل

عاجل ویب سائٹ کے مطابق’ خلیجی 24‘ ٹورنامنٹ میں گلف کپ کے لیے سعودی ٹیم کا قطری ٹیم سے مقابلہ ٹکر کا تھا۔ دوحہ میں الجنبو اسٹیڈیم قطری شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ قطری کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم نظرآرہے تھے۔
سعودی کھلاڑی عبداللہ الحمدان نے پہلے ہاف کے 28ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنالیا۔ اس سے قبل سعودی ٹیم دوسرے ہاف میں شروع سے لے کر آخر تک قطری کھلاڑیوں کے تابڑ توڑ حملوں کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔پہلے ہاف میں قطری ٹیم ، سعودی ٹیم پر کسی حد تک چھائی رہی۔

بحرین اور سعودی عرب کا مقابلہ گروپ میں بھی ہوچکا ہے۔ فوٹو عاجل

گلف کپ کا فائنل سعودی عرب اور بحرین کے درمیان اتوار 8 دسمبر کو ہوگا۔بحرینی ٹیم جمعرات کو 3کے مقابلے میں 4گول کرکے عراق کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔
سعودی ٹیم گروپ ٹو کے مقابلے میں بحرین کو 2گول سے شکست دے چکی ہے۔ اس تناظر میں فائنل کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بیحد اہم ہے۔ 

دونوں ٹیمیں فائنل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ فوٹوعاجل


سعودی فٹبال ٹیم نے قطر کو ایک گول سے شکست دے دی۔ فوٹو عاجل

بحرینی ٹیم گروپ میچ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائے گی تو سعودی ٹیم کپ حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں برویے کار لایے گی۔
 دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبیوں اور کمزوریوںسے پوری طرح سے واقف ہیں اس لحاظ سے بھی فائنل میچ کانٹے کا ہوگا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                  

 

شیئر: