Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ساڑھے تین لاکھ پاکستانی عمرہ زائرین

4 دسمبر تک 16لاکھ47 ہزار 662 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔فوٹو: ٹوئٹر
 سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق 4 دسمبر 2019 تک 16لاکھ47 ہزار 662عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ 
اب تک 13لاکھ 86 ہزار 183عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے۔ 10لاکھ 75 ہزار 738عمرہ کرکے اپنے ملکوں کو جاچکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے آئے ہیں۔ ان کی تعداد 3لاکھ 73 ہزار984 ریکارڈ کی گئی۔ 

سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے آئے ہیں۔فوٹو: ٹوئٹر

 انڈونیشیا 3 لاکھ 47 ہزار 424 عمرہ زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور انڈیا 2 لاکھ 10ہزار 52عمرہ زائرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
 ملائیشیا چوتھے، ترکی پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، الجزائر ساتویں، امارات 8ویں، عراق نویں اور اردن 10ویں نمبر پر ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ عمرہ زائرین بری ، بحری اور فضائی تینوں راستے سے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ فضائی راستے سے 13لاکھ 28ہزار 647، بری راستے سے 57 ہزار 525 اور سمندر کے راستے 11افراد عمرے پر سعودی عرب آئے۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے اس سال عمرے ویزوں پر آنے والوں اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے والی عمرہ کمپنیوں کے لیے ’مقام‘ کے نام سے سینٹرل بکنگ سسٹم جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ یہ نظام وزارت حج و عمرہ، وزارت خارجہ اور نیشنل انفارمیشن سینٹر سے منسلک ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: