پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔
اس سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، فرنچائز مالکان، کوچز ، سابق کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
یونٹ کی پلاٹینم کیٹگری میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، جیسن رائے اور معین علی کو شامل کر لیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے جیسن رائے، کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز، ملتان سلطان نے معین علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل سٹین کو پلاٹینم کیٹگری منتخب کر لیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے ٹوم بنٹن، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بین کٹنگ، ملتان سلطانز نے روی بوپارہ اور ذیشان اشرف کو منتخب کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گاNode ID: 428286
-
ٹیسٹ سیریز، پاکستان کو پھر وائٹ واشNode ID: 446191
-
مکی آرتھر ’شیروں‘ کو ’شاہینوں‘ سے لڑانے کے لیے تیارNode ID: 446596
گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، یونائٹیڈ نے رومان رئیس، ملتان سلطانز نے سہیل تنویر اور پشاور زلمی نے لیم ڈاسن کو منتخب کر لیا۔ کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں شرجیل خان اور کیمرون ڈلپورٹ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے فواد احمد کو منتخب کیا۔
کرکٹر شرجیل خان کی تین سال بعد واپسی ہوئی ہے۔وہ آئندہ ایڈیشن کراچی کنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔شعیب ملک پشاور زلمی جبکہ ذیشان اشرف کو ملتان سلطانز نے سرپرائز پیکج دے دیا۔
پی ایس ایل میں انڈر 19 کپتان سمیت ورلڈ کپ سکواڈ کے چار کھلاڑی شامل کرلیے گئے۔
لاہور قلندر نے سہیل اختر کو کپتان مقرر کر دیا ہے، عماد وسیم کراچی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کریں گے۔ حارث سہیل، محمد سمیع، عمران نذیر، عمر گل، اظہر علی، عابد علی سمیت کئی کھلاڑی نظر انداز کر دیے گئے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/37246/2019/psl_6.jpg)