Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے قابل دید مقامات میں 4 سعودی شہر

2019ءکے دوران مکہ مکرمہ میں 9833ملین زائرین آئے۔ فوٹو سبق
انٹرنیشنل سپیشلسٹ یورو مانیٹر فاﺅنڈیشن نے 2019ء کے دوران قابل دید سیاحتی مقامات سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔
ادارے نے دنیا کے 400 سے زائد شہرو ں کو جائزے میں شامل کیا ہے۔ یہ جائزہ سیاحوں یا زائرین کی تعداد کی بنیاد پر تیار کیاجاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یورو مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے 100بہترین سیاحتی شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے پوری دنیا میں اپنا ایک مقام بناچکے ہیں۔ یہ شہر ایک طرح سے اقتصادی اور سماجی ترقی کی علامت بن گیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مکہ، مدینہ، ریاض اور دمام سعودی عرب کے قابل دید شہر ہیں (فوٹو: سبق)

یہ شہر ترقی یافتہ معیشت کا گیٹ بھی ہیں۔ ان کی ترقی اور ان میں موجود سہولتیں مختلف ذوق رکھنے والے سیاحوں کو اپنی طرف مائل کررہی ہیں۔
دنیا کے قابل دید شہروں میں سعودی عرب کے  چار شہر بھی شامل ہیں۔ ان میں مکہ  ہے یہاں 2019ءکے دوران 9833 ملین زائر آئے۔ اس حوالے سے عرب دنیا میں اس کا نمبر دوسرا اور عالمی فہرست میں 20 واں ہے۔
یورو مانیٹر کے جائزے کے مطابق مدینہ قابل دید شہروں میں عرب سطح پر تیسرے اور عالمی سطح پر 23 ویں نمبر پر ہے۔ یہاں زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد 9820 ملین ریکارڈ کی گئی۔
جائزے کے مطابق سعودی عرب کا تیسرا قابل دید شہر ریاض ہے یہ عرب دنیا میں پانچوا اور عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر پر آیا۔اس کی سیاحت کے لیے آنے والوں کی تعداد 5451 ملین ہے۔

یورو مانیٹرنے 2019ءمیں دنیا کے قابل دید مقامات کی فہرست جاری کی ہے (فوٹو: سبق)

اس فہرست میں دمام سعودی عرب کا چوتھا شہر ہے اسے عرب دنیا میں چھٹا اور عالمی فہرست میں 64واں نمبر حاصل ہوا ہے۔ یہاں 2019ءکے دوران 3588 ملین سیاح آئے۔

فہرست میں شامل تمام شہر ملک کی قومی معیشت میں اضافہ کررہے ہیں۔ فوٹو سبق

پوری دنیا میں سیاحوں کی نظر میں سب سے زیادہ قابل دید شہر ہانگ کانگ ہے۔ اسے پہلا نمبر حاصل ہوا ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 26 ملین بتائی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر تھائی شہر بینکاک ہے۔ جس کی سیاحت کے لیے 25 ملین افراد پہنچے۔ لندن کا نمبر تیسرا ہے۔ جہاں سیاحت کے لیے آنے والوں میں 19ملین افراد ریکارڈ کیے گیے۔
عرب ممالک میں امارات کا شہر دبئی پہلے نمبر پر آیا ہے۔ عالمی فہرست میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔ یہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کی تعداد 16.328ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
مصری دارالحکومت قاہرہ عرب دنیا میں چوتھے اور عالمی فہرست میں 42 ویں نمبر پر رہا۔ اس کی سیاحت کے لیے 6.808 ملین سیاح آیے۔ مصر کا ساحلی شہر الغردقہ عرب دنیا میں ساتویں اور عالمی سطح پر 82 ویں نمبر پر رہا۔ اس کے سیاحوں کی تعداد 3.166 ملین رہی۔
امارات کا شہر ابوظبی قابل دید شہروں میں عرب دنیا کی سطح پر 8ویں اور عالمی سطح پر 94ویں نمبر پر رہا۔ یہاں 2.500 ملین سیاح آئے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: