Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی نئی کابینہ میں تین خواتین شامل

امیر کویت نے نئی حکومت کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کی قیادت میں کویت کی نئی حکومت کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ کابینہ میں تین خواتین شامل ہیں۔
الشرق الاوسط نے کویتی خبررساں ادارے ’کونا‘ کے حوالے سے بتایا کہ احمد منصور الاحمد الصباح کو نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ، انس خالد ناصر الصاح کو نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ اور احمد ناصرالمحمد الصباح کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

احمد منصور الاحمد الصباح کو نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور احمد ناصرالمحمد الصباح کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔فوٹو: روئٹرز 

خالد ناصر عبداللہ روزان وزیر تجارت و صنعت ، محمد ناصر عبداللہ الجبری وزیراطلاعات و نشریات و وزیر مملکت برائے امور نوجوانان، باسل حمود حمد الصباح وزیر صحت، فہد محمد محسن العفاسی وزیر انصاف و اوقاف و اسلامی امور ، خالد علی محمد الفاضل وزیر تیل و بجلی و پانی ، مریم عقیل السید ہاشم العقیل وزیر خزانہ وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہیں۔
امیر کویت نے نئی کابینہ میں رنا عبداللہ عبدالرحمن الفارس کو وزیر روزگار و وزیر مملکت برائے آباد کاری، سعود ہلال ناشی الحربی کو وزیر تربیت و اعلی تعلیم، غدیر محمد محمود اسیری کو وزیر سماجی امور ، مبارک سالم مبارک الحریص کو وزیر مملکت برائے امور خدمات و وزیر مملکت برائے امور پارلیمان اور ولید خلیفہ احمد الجاسم کو وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور مقرر کیا ہے۔
 

شیئر: