Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزام لگانے والے کی مشین سے شناخت

عرب پولیس کا دن مناتے ہوئے ایک نمائش کا بندوبست کیا گیا تھا۔ فوٹو
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدکاری کے مقدمات کے ملزمان کی شناخت جدید مشینوں کے ذریعے کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق جعلسازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے یہ اعلان ریاض میں عرب پولیس نمائش کے موقع پر کیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک افسر نے واضح کیا کہ عام طور پر بدکاری کے الزامات کی رپورٹنگ ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ رپورٹ کرنے والے کی آواز کا ریکارڈ محفوظ ہوجاتا ہے۔ وائس میسج کی مدد سے آوازکی پہچان مشین کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ اگر کسی شخص نے کسی پر بدکاری کا الزام لگایا ہو اوروہ پھر اس سے مکر جائے تو اس کی پکڑ مشینی ذرائع سے کرلی جائے گی۔ وہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا۔

نمائش میں بیانات سے مکرنے والوں کی پہچان کرنے والی مشینیں بھی رکھی گئی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے عرب پولیس کا دن مناتے ہوئے ایک نمائش کا بندوبست کیا ہے جس میں بیانات سے مکرنے والوں کی پہچان متعین کرنے والی مشینیں بھی رکھی گئی ہیں۔
سعودی وزرات داخلہ کے افسر نے مزید بتایا کہ اگر کسی شخص نے کسی مرد یا خاتون کے حوالے سے جعلی دستاویزات پیش کیں تو ان کی حقیقت ان جدید مشینوں کے ذریعے معلوم کرلی جائے گی۔ اس قسم کی مشینیں بھی نمائش میں پیش کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ عرب پولیس ہر سال 18دسمبر کو اپنا دن مناتی ہے۔ اب سے 46 سال قبل عرب پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران نے اس تاریخ کو پہلی کانفرنس کی تھی۔ اسی کوشش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                       

شیئر: