سعودی عرب کی وزارت تعلیم کو سکول ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی تطویر ایجوکیشن ہولڈنگ کمپنی نے پہلے تعلیمی سمسٹر کے امتحانات کے دوران سکولوں کو جدید ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان سفری سہولیات سے وزارت کے زیر اہتمام اٹھارہ ہزار سکولوں کے بارہ لاکھ طلباء و طالبات مستفید ہو سکیں گے۔

سکول ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی ایجوکیشن ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے 25ہزار گاڑیاں مہیا کی جائیں گی جس کے لیے 28 ہزار ڈرائیور، تکنیکی ماہرین، سپروائزر اور انتظامیہ کے کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو بسوں کی دیکھ بھال ، موبائل ورکشاپ اور ایمرجنسی کی صورت میں متبادل بسوں کی فراہمی قابل یقین بنائیں گے۔
تستكمل قافلة #رحلة_السلامة رحلتها حول المملكة وتصل إلى #أبها البهية لتنشر الفرح بفعاليات تفاعلية وأنشطة متنوعة لطلبتنا الأعزاء في سبيل توعيتهم بأبرز تعليمات السلامة في #النقل_المدرسي pic.twitter.com/xbKBdPPbzl
— تطوير النقل التعليمي (@TatweerTC) December 15, 2019
گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کمپنی نے طلباءکو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب میں اپنے زیر انتظام چلنے والی 6 ہزار 651 بسوں کی ضروری دیکھ بھال اور مرمت کے علاوہ حفاظتی جانچ پڑتال کی ہے۔ کمپنی کے فیلڈ مانیٹرسٹاف نے بسوں کے گیراج کا بھی معائنہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں سکولوں کو سفری خدمات مہیا کرنے والی کمپنی نے سکول ٹرانسپورٹ کے لیے فراہم کردہ سروس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے تین ہزار نئی بسوں کا اضافہ کیا ہے۔نئی بسوں کی شمولیت سے ٹرانسپورٹ خدمات میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔
کمپنی نے طلباء، والدین اور ڈرائیوروں کو حفاظتی انتظامات متعارف کروانے کی آگہی مہم کے لیے کے تربیتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ بسوں کو جدید طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔
