Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ ایپ کیب کے غیرملکی ڈرائیورز کو مہلت

غیر ملکی ڈرائیوروں کو یکم جنوری 2021 سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب میں سمارٹ ایپلی کیشن کیب کے تمام غیر ملکی ڈرائیوروں کو یکم جنوری 2021 سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سمارٹ ایپلی کیشن سے چلنے والی کیب کے تمام ڈرائیور سعودی ہوں گے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور وزارت محنت و سماجی بہبود کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رو سے نجی کیب کمپنیوں و اداروں کو دسمبر 2020 کے آخر تک کی مہلت دی جائے گی۔

دو ہزار اکیس سے اسمارٹ ایپلی کیشن کیب کے تمام ڈرائیور سعودی ہوں گے فوٹو: ٹوئٹر

نجی کیب کمپنیوں و اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اپنے غیر ملکی ڈرائیوروں کی جگہ سعودی ڈرائیور تعینات کرلیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی و وزارت محنت و سماجی بہبود نے اس حوالے سے تمام تفصیلات طے کرلی ہیں۔

شیئر: