Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سپیشل افراد کی دوڑ کے مقابلے

جدہ میں“Let’s Walk the Walk Together”کے عنوان سے آٹھویں سالانہ دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ امدادی مرکز کی زیرنگرانی اس دوڑ کا خاص مقصد خصوصی بچوں کی صلاحیتوں اور قابلیت کو ابھارنا اور انہیں زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے۔

دوڑ میں چارہزار ایسے باصلاحیت افراد نے حصہ لیا۔فوٹو۔ٹوئٹر

عرب نیوز کے مطابق اس سالانہ دوڑ میں چارہزار ایسے باصلاحیت افراد نے حصہ لیا جنہیں خصوصی نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے۔ان کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لیے مونتاہا،سنیپ اورسویش نامی رضاکارگروپوں نے اپنی مدد، خدمات اور تعاون پیش کیا۔
اس خاص دوڑ میں800 ایسے بچے بھی شریک تھے جنہیں زندگی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے واکر یا وہیل چیئر کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

رضاکارگروپوں نے اپنی مدد، خدمات اور تعاون پیش کیا۔ فوٹو۔ٹوئٹر

 اس دوڑ کے لیے وزارت صحت ، جوس ماسٹر ، جدہ بلاگرز ، درجا جدہ ، مسافت کلب اور بلس رنرز سمیت کئی گروپوں نے دوڑ کے راستے میں آگہی اسٹیشن قائم کیے تھے۔
امدادی مرکزکی ڈائریکٹر مہا الجفالی نے خاص طور پر مکہ مکرمہ کے گورنریٹ ، جدہ میئرالٹی ، وزارت صحت، ٹریفک پولیس، شہری دفاع اور ہلال احمر اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون اور حمایت پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

 کئی رضاکارگروپوں نے دوڑ کے راستے میں آگہی اسٹیشن قائم کیے تھے۔ فوٹو۔ٹوئٹر

مردوں میں دوہزار میٹر کی دوڑ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے والوں میں حسین السلفی،بدر غسان اور احمد ابراہیم شامل تھے۔اسی طرح خواتین میں ہندبقشان، صفیہ باعقیل، ماریہ بافقیہ اور دیما السعیدی نے ریکارڈ وقت میں ریس مکمل کی۔
دوڑ کے اختتام پر جدہ کے میئر صالح الترکی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اعزاز تقسیم کیے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: