پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر انڈین فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے 3 انڈین فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا کہ لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر انڈیا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان فوج نے انڈیا کی چوکی کو نقصان پہنچایا۔
Indian CFVs along LOC during the last 36 hours. Responding to CFVs, in Haji Pir Sector Pakistan Army troops damaged Indian post killing 3 Indian soldiers including a Subedar, few injured too. In Dewa Sector Naib Subedar Kandero and Sepoy Ehsan of Pak Army embraced Shahadat. pic.twitter.com/yFuBqPgFVv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 26, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت تین انڈین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق انڈین فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں