ریاض میں ہفتے کی رات اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ ہوگی ( فوٹو: عاجل)
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2020 کی پہلی بارش سعودی دار الحکومت ریاض میں ہفتے کی رات اور اتوار کے صبح کو گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کی پیشگوئی کرنے والی ایپلی کیشن ’طقس العرب‘ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہفتے کی رات ریاض میں ہوائیں چلیں گی۔ مملکت کے شمالی علاقوں میں سرد لہر آئے گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جو اتوار کے دن تک جاری رہے گی۔
ماہرین موسمیات نے توجہ دلائی ہے کہ ان دنوں درجہ حرارت مملکت بھر میں غیر مستحکم رہے گا۔ جمعہ کو دن کے وقت درجہ حرارت 17 رہے گا جبکہ رات کو مزید کم ہوجائے گا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اتوار کو انتہائی درجہ حرارت 10 رہے گا۔ رات کے وقت زیادہ سے زیادہ پانچ سینٹی گریڈ ہوگا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ تیرہ دن شدید سردی کے ہوں گے۔ پیر سے سخت سردی کا موسم شروع ہوگا۔ مختلف علاقہ جات اس کی زد میں ہوں گے جہاں درجہ حرارت منفی رہے گا۔ وسطی علاقوں میں پانچ ڈگری تک درجہ حرارت رہے گا۔ مشرقی ریجن، مغربی و جنوبی علاقوں میں 9 سے 13 تک درجہ حرارت ہوگا۔
دوسری طرف ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ان موسمی تبدیلیوں سے احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔ مملکت بھر میں بچوں اور بوڑھوں کو سردی لگنے اور مختلف بیماریوں سے بچانے کا اہتمام کریں۔