ملاقات ایسے وقت ہوئی جب مملکت سپینش کپ کی میزبانی کی تیاری میں مصروف ہے ۔ فوٹو ، عرب نیوز
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کے چئیرمین ترکی آل الشیخ نے اتوار کے روز ریا ل میڈریڈ فٹبال کلب کے مینیجر زیدین زیڈان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران زیدین نے اپنی صحت کے بارے میں ترکی آل الشیخ کو آگاہ کیا بعدازاں انہوں نے فٹبال کے حوالے سے مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر غیر رسمی انداز میں تبادلہ خیال بھی کیا ۔
ملاقات کے دوران سابق فٹبالر نے انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کے چیئر مین ترکی آل الشیخ کو ‘زیدان‘ ریا ل میڈریڈ شرٹ تحفے میں دی اور المریا فٹ بال کلب شرٹ پر دستخط کیے جو الشیخ نے پہنی ۔
واضح رہے آل الشیخ نے اگست میں الفریسو گارسیا گیبرین کی جگہ المریا کا قبضہ حاصل کیا تھا۔
آل الشیخ اور زیدان کے مابین یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی جب سعودی عرب رواں ماہ کے آخر میں سپینش سپر کپ کی اگلے تین برس تک کے لیے میزبانی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔
یا د رہے سپینش سپر کپ کی تاریخ میں پہلی بار چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ریا ل میڈرڈ، بارسلونا، اٹلیٹیکو میڈرڈ اور ویلنسیا شامل ہیں۔