Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سنگ تراشی کا عالمی سمپوزیم

سمپوزیم میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے 20 سنگ تراش شریک ہوں گے، فوٹو: سبق
سعودی دارالحکومت ریاض میں 10 جنوری کو سنگ تراشی کا عالمی سمپوزیم منعقد ہو گا۔ اس کا اہتمام سعودی وزارت ثقافت نے ریاض ڈپلومیٹک زون میں کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمپوزیم کی سرگرمیاں 10 جنوری سے 30 جنوری تک جاری رہیں گی۔ سمپوزیم میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے 20 سنگ تراش شریک ہوں گے۔
سعودی عرب کے معروف سنگ تراش عصام جمیل اور فیصل النعمان بھی سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔
سنگ تراشی کے فن میں ماہر فنکار ڈپلومیٹک زون میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف سعودی سنگ تراش عصام جمیل اور فیصل النعمان بھی شریک ہوں گے، فوٹو: سبق

سمپوزیم میں شریک فنکار ریاض کے مشہور پہاڑ طویق سے سنگ تراشی کے تصورات اخذ کریں گے۔ طویق پہاڑ سعودی عرب کی تاریخی علامت ہے۔
سنگ تراش سنگ مرمر سے تاریخی علامت کے عکاس مجسمے بھی بنائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ سے کیرول ٹرنر، برطانیہ سے ازیبیل، روس سے نکولائی، فرانس سے نیکولائی ولاسیخ، جاپان سے ہیروشی میائتسی، یونان سے انتونیو ماہرو لیاز، بلغاریہ سے پیٹر بوریسوف، عراق سے علی جبار، اٹلی سے میرونو ڈی بروسویرو، برازیل سے رناٹو برانیلو، سپین سے خوسے سین، جرمنی سے رافائل الیگزینڈر، یونان سے پیٹر موگوسانو، چین سے یانگ لیو، تائیوان سے دیاﺅ پانگ، جارجیا سے کے لیلیا جیکییا، مصر سے ناجی فرید اور تیونس سے بوعزیز شریک ہوں گے۔

سعودی عرب میں سنگ تراشی کا سمپوزیم دوسری بار منعقد ہو رہا ہے، فوٹو: سبق

 سنگ تراشی کا طویق انٹرنیشنل سمپوزیم دوسری بار منعقد ہو رہا ہے۔
پہلی باریہ سمپوزیم مارچ 2019ء میں منعقد ہوا تھا جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے 23 سنگ تراش شریک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
سعودی وزارت ثقافت یہ سمپوزیم منعقد کر کے دنیا بھر کے سنگ تراشوں سے سعودی سنگ تراشوں کا میل جول کروانا چاہتی ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ میل ملاپ سے ایک جامع نظام استوار ہو۔ اس کی بدولت مملکت میں ثقافتی منظر نامہ پھولے پھلے۔ فنون لطیفہ کو فروغ ملے۔ خداداد صلاحیت کے مالک سعودی سنگ تراش اپنے شعبے کی نامور ہستیوں کے ساتھ اپنے رشتے مضبوط بنائیں۔
                      
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: