Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف میں زمزم کے 15 ہزار کولر اور نئے قالین

حرم شریف کے دالانوں اور خارجی صحنوںمیں پرانے قالین ہٹا کر نئے قالین بچھوا دیئے ہیں ( فوٹو: واس)
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کے خارجی صحنوں، دالانوں اور راہداریوں میں آب زمزم کے کولرز کی تعداد میں اضافہ کرکے 15 ہزار کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض ٹھنڈے آب زمزم کے کولرز ہیں جبکہ دیگر سادہ آب زمزم کے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زمزم کولرز میں یہ اضافہ ان دنوں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے باعث لاکھوں سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور خلیجی باشندے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے رہے ہیں۔

زمزم کولرز میں یہ اضافہ زائرین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے ( فوٹو: واس)

مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت زمزم سبیل کے ادارے کے ڈائریکٹر مشاری المسعودی نے بتایا کہ ’ہمارے ادارے نے اسٹیل اور سنگ مرمر والی آب زمزم کی سبیلیں بھی شروع کردی ہیں جبکہ حرم شریف میں اہم مقامات پر بھی آب زمزم کے کولرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے‘۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کے دالانوں اور خارجی صحنوں میں پرانے قالین ہٹا کر نئے  قالین بچھوا دیئے ہیں۔ انتظامیہ سال کے ان ایام میں قالین تبدیل کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔
مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت زائرین کی خدمات پر مامور ادارے نایف الجحدلی نے بتایا کہ ’قالین جامع پروگرام کے تحت تبدیل کیا گیا ہے۔ 12500 قالین تبدیل کیے گئے ہیں۔ اس تبدیلی کو زائرین خوشگوار انداز میں لے رہے ہیں‘۔
 

شیئر: