سعودی عرب وسیع و عریض ملک ہے۔ یہاں کی شاہراہیںسعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بری راستے سے سفر پر آمادہ کرتی ہیں۔ شاہراہوں پر عصری سہولتیں مہیا ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اپنی جگہ ناگزیر ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے مالکان کے لیے مملکت کے اندر ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے آنے جانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ایک فہرست جاری کی ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ جب بھی آپ اپنے بری سفر کو آرام دہ اور مشکلات سے پاک کرنا اور رکھنا چاہتے ہوں تب سب سے پہلے ریڈییٹر کا پانی، موبل آئل اور پیٹرول ضرور چیک کریں۔ گاڑی کی لائٹس چیک کرلیں ان میں کوئی گڑبڑ تو نہیں ہے۔ لائٹس ایک طرف تو سفر کی سلامتی کے لیے بے حد ضروری ہوتی ہیں تو دوسری جانب لائٹس میں خرابی پر چالان بھی ہوسکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ایک مشورہ یہ دیا ہے کہ جب بھی آپ بری سفر کریں اپنے آرام کا ضرور خیال کریں۔ مثلاً ایک ہی جھٹکے میں جدہ سے ریاض کا سفر طے نہ کریں بلکہ آرام کے لیے وقفہ بھی رکھیں۔
بری سفر سے قبل گاڑیوں کے ٹائر اچھی طرح سے چیک کریں کہ شاہراہ کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔ اسی کے ساتھ اسٹیپنی ضرور ساتھ رکھیں۔ سلامتی آلات کی کٹ ہمراہ رکھیں اور چیک کرلیں کہ کٹ میں موجود چیزیں پوری اور درست ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں
-
غیر قانونی چالان نہ کریں، محکمہ ٹریفک کا اہلکاروں کو انتباہNode ID: 386221
-
ٹریفک قوانین کی پابندی پر نقد انعام اور گاڑیاںNode ID: 441991
موسم کی تبدیلی کی صورت میں مختلف مقامات پر بارش ہوجاتی ہے۔ لہذا وائپر بھی ضرور چیک کرلیں کہ وہ کام کررہے ہیں یا نہیں۔
محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پیدل چلنے والوں کی سلامتی کا دھیان رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں اہم ہدایت یہ دی گئی ہے کہ راستہ سے گزرتے وقت یہ دیکھ لیں کہ سڑک سے پیدل چلنے والے تو نہیں گزر رہے ہیں۔
اگر موسم خراب ہے اور حد نظر محدود ہے تو ایسی صورت میں ڈرائیونگ محتاط انداز میں کی جائے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے مخطوص راستوں کے قریب ہوں تو رفتار کم کردیں۔ اگر محلوں سے گزر رہے ہوں تو رفتار کم سے کم رکھیں۔
اسکولوں اور اسپتالوں کے قریب دھیمے انداز میں چلیں۔ ریورس لیتے وقت حد درجہ احتیاط کریں۔ پیچھے دیکھے بغیر ریورس نہ لیں۔
محکمہ ٹریفک نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ بچوں کو گاڑی کی عقبی نشستوں پر ہی بٹھانے کا اہتمام کریں۔ بارہ برس تک کے بچوں کے لیے گاڑی میںمحفوظ جگہ عقبی نشستیں ہیں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں