شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے پیر کو ریاض کے ان کے دفتر میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزراء نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری سیاسی و اقتصادی امور عادل بن سراج مرداد بھی موجود تھے۔