ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سردی کی لہر آئی ہوئی ہے۔ کہیں شدید اور کہیں ہلکی ہے۔ ملک کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سردی کے آثار نہ پائے جاتے ہوں۔
اخبار 24 کے مطابق طائف میں پہلی بار شہد کی مکھیاں چھتے میں سردی کی شدید لہر سے ٹھٹھر کر مر گئیں۔ طائف سمیت سعودی عرب کے متعدد شہر شدید سردی سے دوچار ہیں۔
تجمد النحلمن شدة البرودة في الشفا الطائف لأول مرة حيث بلغت درجة الحراره -3 تحت الصفر pic.twitter.com/Yo9yplZEFn
— khlood almussairi (@khlood_mussairi) January 13, 2020
طائف میں الشفا کا کوہستانی علاقہ شہر کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ سیاحوں کا مرکز بھی ہے۔
عاجل کے مطابق ماہر موسمیات ابو عبدالرحمن الحربش الصخری نے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جمعرات تک جاری رہے گی اس کے بعد رفتہ رفتہ اس کی شدت کم ہوتی چلی جائے گی۔
الصخری نے توجہ دلائی کہ جمعہ اور ہفتے کو مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ ہوسکتا ہے کہ جمعرات کی شام ہی سے بارش کی شروعات ہوجائے۔
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں