Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل اور بدھ کی درمیانی شب سخت سردی ہوگی

منگل کی رات سے لیکر بدھ کی صبح تک سردی کی شدید لہر آئے گی ( فوٹو: سیدتی)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل کی رات سے لیکر بدھ کی صبح تک سردی کی شدید لہر آئے گی۔
 ریاض ریجن بھی سردی کی لپیٹ میں ہوگا۔ انتہائی درجہ حرارت مملکت کے شمالی علاقوں میں 2 سے 3 سینٹی گریڈ اور  باقی علاقوں میں 2 سے 5 سینٹی گریڈ رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر اطلاع دی ہے کہ منگل سے لیکر جمعرات تک سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ بدھ کا موسم سخت ہوگا۔ درجہ حرارت بہت کم ہوجائے گا۔ 

انتہائی درجہ حرارت شمالی علاقوں میں 2 سے 3 سینٹی گریڈ اور باقی علاقوں میں 5 سینٹی گریڈ رہے گا ( فوٹو: سیدتی)

تیز ہوائوں کی وجہ سے حد نظر بیحد کم ہوجائے گی۔ یہ منظر نامہ سعودی عرب کے مشرقی، شمالی اور وسطی علاقوں میں خاص طور پر دیکھنے میں آئے گا۔
رات کے وقت مطلع ابر آلود ہوگا۔ صبح سویرے مملکت کے جنوب مغربی بالائی علاقو ں اور مملکت کے شمالی علاقوں میں بارش کا سماں بنا رہے گا۔
 

شیئر: