غریب افراد کی مالی امداد کے لیے شروع کیے گئے فنڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ حاصل کرنے والے سرکاری افسران کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور تمام افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’صوبائی حکومتوں کے وزرائے اعلی کو تمام افسران کے نام بھیج دیے ہیں اور اب تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ کون سے افسر نے کتنے پیسے حاصل کیے۔‘
مزید پڑھیں
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے، بلاولNode ID: 412686
-
غیر مستحق افراد وظیفے کی فہرست سے باہرNode ID: 449916
-
انکم سپورٹ کا فائدہ اٹھانے والے افسرانNode ID: 451971
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تمام افسران کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد کے پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے والے آٹھ لاکھ 20 ہزار 165 غیر مستحق افراد کو فہرست سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری مالی پروگرام سے وظیفہ حاصل کرنے والوں میں 21 ہزار سے زائد ایسے افراد تھے جو کہ 17 سے 21 گریڈ تک سرکاری ملازمین ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ چالیس ہزار ایسے افراد کو بے دخل کیا گیا جو کہ سرکاری ملازمین ہیں یا ان کے اہل خانہ سرکاری ملازم ہیں۔
