Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اب تک 29 لاکھ عمرہ ویزے جاری، پاکستانی سرفہرست

24 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں، فوٹو: اے ایف پی
عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک 29 لاکھ 13 ہزار 170 ویزے جاری ہوئے ہیں۔ عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمرہ کے اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر جمعہ 17 جنوری تک کے ہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’اب تک عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کی تعداد 25 لاکھ 95 ہزار 830 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 10 ہزار 41 زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے جا چکے ہیں‘۔

اب تک عمرہ زائرین کی تعداد 25 لاکھ 95 ہزار 830 تک پہنچ چکی ہے، فوٹو: سبق

ادارے نے بتایا ہے کہ ’عمرہ ویزے پر آنے والوں میں پاکستانی زائرین سرفہرست ہیں جن کی اب تک کی تعداد 6 لاکھ ایک ہزار 880 تک پہنچ چکی ہے‘۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے زائرین ہیں جن کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 894 ہے۔ تیسرے نمبر پر انڈین، چوتھے نمبر پر مصری اور پانچویں نمبر پر ملائیشین ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’24 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں، 14 لاکھ سے زیادہ بری جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین بحری راستوں سے آئے ہیں‘۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: