دو سعودی ججوں کو کیوں برطرف کیا گیا؟
اتوار 19 جنوری 2020 18:35
اعلیٰ عدالتی کونسل ،عدالتی عملے کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے کوشاں ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے دو ججوں کو خراب کارکردگی،علمی لیاقت کی کمی اور فیصلوں کی وجوہ غلط بیان کرنے پر برطرف کردیا۔
سبق ویب کے مطابق ڈاکٹر ولید الصمانی اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔اعلیٰ عدالتی کونسل ،عدالتی عملے کی کارکردگی اور عدالتوں میں کارروائی کو بہتربنانے کے لیے کوشاں ہے۔
اعلیٰ عدالتی کونسل اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام عدالتیں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔عدل و انصاف کے سلسلے میں ادنی کوتاہی سے کام نہ لیں۔
نئے نظام کے مطابق تمام ججوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ اپنی علمی لیاقت بڑھاتے رہیں۔کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت عدالتی قوانین کو صحیح طریقے سے لاگو کریں۔
سبق ویب کے مطابق ’برطرف کیے جانے والے ججوں پر ڈیوٹی کے سلسلے میں ڈسپلن کے فقدان کا الزام ثابت ہوگیا تھا‘۔