سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کے پابند ڈرائیوروں کے لیے 10 گاڑیاں اور تعریفی سرٹیفکیٹ انعام کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی نوعیت کی نئی مہم شروع کی ہے۔
ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنے والوں کو تعریفی اسناد کے ساتھ دس گاڑیاں بھی انعام میں پیش کی جائیں گی۔
اخبار 24کے مطابق محکمہ ٹریفک نے نئی مہم روڈ سیکیورٹی نیشنل سینٹر کے تعاون سے شروع کی ہے۔تعریفی اسناد اور گاڑیاں شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنے والے ڈرائیوروں کو دی جائیں گی۔
محکمہ ٹریفک نے ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگہی مہم چلانے والی ٹیم نے ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنے والے دو ڈرائیوروں کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں
-
نئی گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کب؟Node ID: 451771
انہیں انعام کے طور پر ایک، ایک ہزار ریال نقد پیش کیے۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تعریفی سند بھی دی گئی۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق انعامات کی تقسیم کا آغاز ریاض شہر سے کیا گیا ہے ۔مہم کے دوران یہ دیکھا جارہا ہے کہ ڈرائیور ٹریفک ضوابط کی کس حد تک پابندی کررہا ہے۔
ضمن #حملة_80 التوعوية بمدينة الرياض "السلوك المروري المنضبط دليل رقي وتحضر" pic.twitter.com/vcqLqpB6dO
— #المرور_السعودي (@eMoroor) January 22, 2020