پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آج آخری قسط نشر کی جائے گی، جس کے لیے جگہ جگہ بڑی سکرین کے انتظامات کیے گئے ہیں، جیسے پاکستان انڈیا کا میچ ہو۔ اس ڈرامے میں مرد اور عورت کے کردار کو ’الگ‘ طرح سے دیکھانے کا معاملہ کافی زیرِ بحث آیا ہے۔ اس بارے میں اردو نیوز کے نامہ نگار وسیم عباسی، جاسرہ علی اور نازش فیض کیا کہتے ہیں دیکھیے اس وی لاگ میں۔