Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فوڈ کے بعد پیٹرول ڈلیوری بھی مقبول

’پٹرول ڈلیوری کو فیشن کے طور پر نہیں لینا چاہئے، یہ ضرورت ہے.‘ (فوٹو: سبق)
 دنیا بھر میں فوڈ ڈلیوری اب شہریوں کی ضرورت بن گئی ہے جبکہ سعودی عرب میں اب پٹرول ڈلیوری کا رواج بڑھتا جار ہا ہے۔
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں میں مختلف ایپلی کیشن کے ذریعہ گھروں تک موبائل پٹرول پمپ بلانا فیشن بنتا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے گزشتہ دنوں پیٹرول اسٹیشنز کے منظور شدہ قواعد پر عمل کرتے ہوئے متحرک پیٹرول پمپ قائم کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان قواعد پر عمل کرتے ہوئے متحرک پیٹرول پمپ قائم کئے گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ’پٹرول ڈلیوری شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ضرورت ہے۔ کبھی کبھار پٹرول سٹیشن تک جانا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں متحرک سٹیشن کے ذریعہ پٹرول ڈلوایا جاسکتا ہے‘۔
شہریوں نے بتایا ہے کہ ’فوڈ ڈلیوری کی طرح پٹرول ڈلیوری بھی مقبول بن جائے گا۔ امید ہے کہ یہ بزنس بہت جلد منافع بخش ہوجائے گا‘۔
دوسری طرف ایک طبقے کا خیال ہے کہ ’پٹرول ڈلیوری مجبوری کے وقت کام آسکتا ہے۔ اسے فیشن کے طور پر نہیں لینا چاہئے۔ اس کی زیادہ ضرورت ہائی وے پر ہوگی جہاں بعض جگہوں پر پٹرول سٹیشنوں میں بڑی مسافت واقع ہے‘۔
 

شیئر: