’فیملی فیس پر نظر ثانی کا وقت نہیں آیا‘
وزیر خزانہ کے مطابق سعودی حکومت غیر ملکیوں کی فیسوں پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ( فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور ان کی فیملی پرعائد فیسوں پر نظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ’ابھی اس پر نظر ثانی کا وقت نہیں آیا۔‘
محمد الجدعان نے یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کے حوالے سے العربیہ ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت غیر ملکیوں کی فیسوں پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جبکہ تمام حکومتی فیصلوں پر وقفے وقفے سے نظر ثانی کی جاتی ہے مگر غیر ملکیوں یا ان کی فیملی پرعائد فیسوں پر نظر ثانی کا ابھی وقت نہیں آیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس حوالے سے کوئی بھی تبدیلی ہوئی تو سرکاری ذرائع سے اس کا فوری اعلان کیا جائے گا‘۔