Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا فائنل ایگزٹ پر فیملی فیس واپس ہوگی؟

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’سداد سسٹم‘ میں فیس واپس کرنے کی گنجائش نہیں۔ فوٹو اے ایف پی
جب سے سعودی حکومت نے فیملی فیس جاری کی ہے، تب سے نجی اداروں و کمپنیوں کے غیر ملکی ملازم فیملی فیس سے نجات حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے طریقے اور حیلے بہانے آزماتے رہتے ہیں مگر فیملی فیس کسی طور ان کا پیچھا چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بعض غیر ملکی ملازمین نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے استفسا ر کیا تھا کہ اگروہ اپنی فیملی کو فائنل ایگزٹ پر بھیج دے تو کیا ایسی صورت میں اسے باقی ماندہ مہینوں کی فیملی فیس واپس مل سکتی ہے یا نہیں؟

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر ملکی ملازمین سے وصول کی جانے والی فیملی فیس واپس نہیں ہوگی۔ فوٹو: تواصل

محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں تحریر کیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین سے وصول کی جانے والی فیملی فیس واپس نہیں ہوگی۔ فیملی فیس کی وصولی کے لیے ’سداد سسٹم‘ میں اس کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ غیر ملکی ملازم کو اقامے کی تجدید کے وقت سال بھر کی فیملی فیس پیشگی ادا کرنا پڑتی ہے۔ یہ فیس مہینے کے حساب سے لی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر غیر ملکی ملازم حساب لگانے لگتے ہیں کہ اگر انہوں نے فیملی وطن بھجوا دی تو ایسی صورت میں انہیں فائنل ایگزٹ کے بعد باقی بچ جانے والے مہینوں کی فیس واپس مل جائے۔ محکمہ پاسپورٹ نے اس حوالے سے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: